تم سے بہتر کون ہے ساتھی تمہارا دوسرا
ڈُھونڈتے ہو کِس لیے کوئی سہارا دوسرا
تب کہیں سمجھا ہوں میں اُس کا اشارہ دوسرا
اُس نے میرے ہاتھ پر جب ہاتھ مارا دوسرا
اِتنی دُنیا، اِتنے چہرے، اِتنی آنکھیں چار سُو
اُس نے پھر بھی کر دیا مجھ کو اِشارہ دوسرا
آسماں پر کوئی تھوڑے سے سِتارے تو نہیں
ایک چمکے کم اگر، چُن لو سِتارہ دوسرا
مجھ کو تو پہلا کِنارہ بھی نظر آتا نہیں
ہے کہاں بحرِ فلک تیرا کِنارہ دوسرا
درمیاں پردہ رہا اِک دِن تکلف کا بہت
بھید سارا کُھل گیا جب دِن گزارا دوسرا
تب کہیں مہندی لگا وہ ہاتھ پہچانا گیا
اُس نے دَر کی اوٹ سے جب پُھول مارا دوسرا
جان دے دی اُس کے پہلے ہی اِشارے پر عدیم
میں نے دیکھا ہی نہیں اُس کا اِشارہ دوسرا
AddThis
Monday, 2 October 2017
عدیم ہاشمی
Friday, 15 September 2017
Tuesday, 12 September 2017
جگر مرادآبادی
اب تو یہ بھی نہیں رہا احساس
درد ہوتا ہے یا نہیں ہوتا
عشق جب تک نہ کر چُکے رسوا
آدمی کام کا نہیں ہوتا
ٹوٹ پڑتا ہے دفعتاً جو عشق
بیشتر دیر پا نہیں ہوتا
وہ بھی ہوتا ہے ایک وقت کہ جب
ماسوا ماسوا نہیں ہوتا
ہائے کیا ہو گیا طبیعت کو
غم بھی راحت فزا نہیں ہوتا
دل ہمارا ہے یا تمھارا ہے
ہم سے یہ فیصلہ نہیں ہوتا
جس پہ تیری نظر نہیں ہوتی
اُس کی جانب خدا نہیں ہوتا
میں کے بے زار عمر بھر کے لئے
دل کہ دم بھر جدا نہیں ہوتا
وہ ہمارے قریب ہوتے ہیں
جب ہمارا پتہ نہیں ہوتا
دل کو کیا کیا سکون ہوتا ہے
جب کوئی آسرا نہیں ہوتا
ہو کے اِک بار سامنا اُن سے
پھر کبھی سامنا نہیں ہوتا
Monday, 11 September 2017
فیض احمد فیض
تجھ کو دیکھا ، تو سیر چشم ھُوئے
تجھ کو چاھا ، تو اور چاہ نہ کی
تیرے دست ستم کا عجز نہیں
دل ہی کافر تھا جس نےآہ نہ کی
”فیض احمد فیضؔ“
منیر نیازی
غم گساری کی طلب تھی یہ محبت تونہ تھی
دردجب دل میں اٹھاتھا تو چھپاتے اس کو
فائدہ کیاہے اگر اب وہ ملے بھی تو منیر
عمر توبیت گئی راہ پہ لاتے اسُ کو
Sunday, 10 September 2017
نصیرالدین نصیر
میری زندگی تو فراق ہے، وہ ازل سے دل میں مکیں سہی
وہ نگاہِ شوق سے دور ہیں، رگِ جاں سے لاکھ قریں سہی
ہمیں جان دینی ہے ایک دن، وہ کسی طرح ، وہ کہیں سہی
ہمیں آپ کھینچئے دار پر، جو نہیں کوئی تو ہمیں سہی
سرِ طور ہو، سرِ حشر ہو، ہمیں انتظار قبول ہے
وہ کبھی ملیں، وہ کہیں ملیں، وہ کبھی سہی، وہ کہیں سہی
نہ ہو اُن پہ جو مرا بس نہیں، کہ یہ عاشقی ہے ہوس نہیں
میں اُن ہی کا تھا، میں اُن ہی کا ہوں، وہ مرے نہیں، تو نہیں سہی
جوہو وہ فیصلہ وہ سُنائیے، اسے حشر پر نہ اُٹھائیے
جو کریں گے آپ ستم وہاں، وہ ابھی سہی، وہ یہیں سہی
اسے دیکھنے کی جو لو لگی، تو نصیر دیکھ ہی لیں گے ہم
وہ ہزار آنکھ سے دور ہو، وہ ہزار پردہ نشیں سہی
منافقت
کوئی بھی پہل نہ کرنے کی ٹھان بیٹھا تھا
اناپرست تھے دونوں مفاہمت نہ ہوئی
وہ شخص اچھا لگا ہم کو ، صاف کہہ ڈالا
یہ دل کی بات تھی ہم سے منافقت نہ ہوئی
علاج بالمثل
نشتر زخم لگاتا ہے تو نشتر سے کھلواتا ہوں
سلواتا ہوں
پھنیر نیل اتارتا ہے تو منکے میں رسواتا ہوں
کھنچواتا ہوں
پانی گرمی گھولتا ہے
تو پانی کا ٹھنڈا پیالہ منگواتا ہوں
جب شب زندہ داری میں مے چڑھتی ہے
تو صبح صبوحی کی سیڑھی لگواتا ہوں
عورت چرکا دیتی ہے تو عورت کو بلواتا ہوں
دکھلاتا ہوں
اک عادت کے گھاؤ پہ دوسری عادت باندھا کرتا ہوں
میں عورت کے زخم کے اوپر عورت باندھا کرتا ہوں
وحید احمد
Friday, 8 September 2017
Wednesday, 6 September 2017
کوئی دابی پور کماد کی
کوئی دابی پور کماد کی ۔
اک منزل پچھلے چاند کی
نت روشن جس کی لو
وہ وقت کو پیچھے چھوڑ گئی
اسے دھنّے واد کہو
دابی ہوئی پور کماد کی
جو پھوٹی مگھر پوہ
کتنوں کو یہی اک چاہ تھی
وہ صرف مخاطب ہو
اے روپ جمال وصال کے
ترا کون سا ہے شبھ ناؤں
وہ جن میں تیرے لوگ تھے
کن گھاٹوں اترے گاؤں
کن صدیوں پر تری چھاؤنی
کن نسلوں پر تری چھاؤں
کہہ کتنی نرم دہائیاں
ترا دیکھتے گذریں روپ
کن پلکوں میں تری چھاؤں تھی
کن چہروں پر تری دھوپ
تری نظر نیازیں بانٹتی
بھکشا میں روپ سروپ
تو کس سرما کی چاندنی
گرما کی شکر دوپہر
تو صبح میں سویا بالکا
تو گاؤں میں پچھلا پہر
ست رنگا خواب فقیر کا
یا بھید بھری دوپہر
اک پوری نیند کی شانتی
تری کجلے والی لہر
اے سنبھلے جسم کی نازنیں
کئی عمریں تجھ پر تنگ
تو شبد قدیم کتاب سے
اظہار سے جس کی جنگ
تو ذات حیات کے ساتھ کی
کیوں نکلی غیر کے سنگ؟
تو سینوں بیچ پدھارتی
کیوں تو نے اوڑھے رنگ
میں شاعر پچھلے جنم کا
تو میری پرانی منگ
اب جیون اوڑھ کے آئی تو
سہہ تنہائی کے ڈھنگ