AddThis

Welcome, as the name suggests, this blog is all about fantasy, literature, art and storytelling. Feedback/suggestions are welcomed. Enjoy! and follow for regular updates...
Showing posts with label عمرخیام. Show all posts
Showing posts with label عمرخیام. Show all posts

Sunday, 22 July 2018

عمر خیام

تا چند ز مسجد و نماز و روزہ
در میکدہ ہا مست شو از دریوزہ
خیام بخور بادہ کہ این خاک ترا
گہہ جام کنند ، گہہ سبو ، گہہ کوزہ

کب تک مسجد و نماز و روزہ میں مصروف رہے گا
میکدے میں جا دیوانہ بن اورگدا گری کر
اے خیام تو شراب پی کیونکہ تیری اس خاک سے
کبھی جام بنے گا ، کبھی صراحی و مٹکا اور کبھی کوزہ

عمر خیام

ہر روز بر آنم کہ کنم شب توبہ
از جام و پیالۂ لبا لب توبہ
اکنوں کہ رسید وقت گل تر کم دہ
در موسم گل توبہ یا رب توبہ

ہر دن میں کہتا ہوں کہ آج رات توبہ کروں گا
بھرے ہو ئے جام و پیالہ سے توبہ کروں گا
لیکن بہار کا موسم آنے سے میرا ارادہ کمزور پڑ گیا ہے
موسم بہار میں توبہ کر لوں ارے توبہ توبہ

عمر خیام

عمر خیام


من بندہ عاصیم ، رضای تو کجاست
تاریک دلم ، نور صفای تو کجاست
ما را تو بہشت اگر بہ طاعت بخشی
این مزد بود، لطف و عطای تو کجاست

میں گنہگار بندہ ہوں تیری بخشش کہاں ہے
میرا دل تاریک ہے تیرا شفاف نور کہاں ہے
جنت اگر ہیمں نیکیوں سے ملنی ہے تو
یہ تو مزدوری ہوئی تیری رحمتیں اور عنایتیں کہاں ہیں

عمر خیام

Monday, 12 March 2018

عمر خیام

عمر خیام (ترجمہ)
نوجوانی کے عہدِ رنگیں میں
جز مےِ ناب اور کیا پینا
ایک ہی خاصیت ہے دونوں کی
تلخ ہے جام، تلخ ہے جینا