AddThis

Welcome, as the name suggests, this blog is all about fantasy, literature, art and storytelling. Feedback/suggestions are welcomed. Enjoy! and follow for regular updates...

Wednesday 2 May 2018

سعد ضیغم

جانے ہے کتنی صداقت اس میں کتنا جھوٹ ہے۔
کھل گیامجھ پر تو کہتا ہے کہ پہلا جھوٹ ہے۔

برملا اس نے کہا تم سے محبت ہے مجھے۔
آج اس ظالم کے لب پہ کتنا سچا جھوٹ ہے۔

یہ چمکتی ریت میری جان پانی ہی نہ ہو۔
یوں تو صحرا پیاس کی مد میں سنہرا جھوٹ ہے۔

اپنی اپنی زندگی سے مطمئن ہیں یار لوگ۔
ہر کسی کے آئینے میں اپنا اپنا جھوٹ ہے۔

سعد ضیغم جس کو سچ مانے بنا چارہ نہیں۔
کیا بتائیں آج اس کے دل میں کیسا جھوٹ ہے۔

No comments:

Post a Comment