AddThis

Welcome, as the name suggests, this blog is all about fantasy, literature, art and storytelling. Feedback/suggestions are welcomed. Enjoy! and follow for regular updates...
Showing posts with label گلزار. Show all posts
Showing posts with label گلزار. Show all posts

Saturday, 18 August 2018

گلزار

ہاتھ چھوٹیں بھی تو رشتے نہیں چھوڑا کرتے
وقت کی شاخ سے لمحے نہیں توڑا کرتے

جس کی آواز میں سِلوٹ ہو، نگاہوں میں شکن
ایسی تصویر کے ٹکڑے نہیں جوڑا کرتے

لگ کے ساحل سے جوبہتا ہے اُسے بہنے دو
ایسے دریا کا کبھی رُخ نہیں موڑا کرتے

جاگنے پر بھی نہیں آنکھ سے گرتیں کرچیں
اس طرح خوابوں سے آنکھیں نہیں پھوڑا کرتے

شہد جینے کا مِلا کرتا ہے تھوڑا تھوڑا
جانے والوں کیلئے دِل نہیں تھوڑا کرتے

جمع ہم ہوتے ہیں ، تقیسم بھی ہوجاتے ہیں
ہم تو تفریق کے ہندسے نہیں جوڑا کرتے

جاکے کہسار سے سرمارو کہ آواز تو ہو
خستہ دِیواروں سے ماتھا نہیں پھوڑا کرتے

Friday, 17 August 2018

گلزار

ھم نے دیکھی ھے

اِن آنکھوں کی مہکتی خوشبو
ھاتھ سے چُھو کے اِسے
رشتوں کا الزام نہ دو
صرف احساس ھے یہ
رُوح سے محسوس کرو
پیار کو پیار ھی رھنے دو
کوئی نام نہ دو
پیار کوئی بول نہیں
پیار آواز نہیں
ایک خاموشی ھے
سنتی ھے ، کہا کرتی ھے
نہ یہ بُجھتی ھے نہ رُکتی
نہ ٹھہری ھے کہیں
نُور کی بُوند ھے
صدیوں سے بہا کرتی ھے.
مُسکراھٹ سی کِھلی رھتی ھے
آنکھوں میں کہیں
اور پلکوں پہ اُجالے سے
جُھکے رھتے ھیں
ھونٹ کچھ کہتے نہیں
کانپتے ھونٹوں پہ مگر
کتنے خاموش سے افسانے
رُکے رھتے ھیں
صرف اَحساس ھے یہ
رُوح سے محسوس کرو
پیار کو پیار ھی رھنے دو
کوئی نام نہ دو

”گلزار“