AddThis

Welcome, as the name suggests, this blog is all about fantasy, literature, art and storytelling. Feedback/suggestions are welcomed. Enjoy! and follow for regular updates...
Showing posts with label نخشب جارچوی. Show all posts
Showing posts with label نخشب جارچوی. Show all posts

Wednesday, 1 August 2018

نخشب جارچوی

کبھی تم نے بھی یہ سوچا کہ ہم فریاد کیا کرتے
تمہارا دل دکھا کر  اپنے  دل  کو  شاد  کیا  کرتے

مری بربادیوں پر ہنسنے والو  یہ تو  سمجھا  دو
جو  مل جاتا  تمہیں کو یہ  دل  برباد  کیا  کرتے

نگاہِ   یاس  میں  جب  نالۂ  خاموش  پنہاں  ہے
تو پھر ہونٹوں کو ہم  شرمندۂ  فریاد  کیا  کرتے

دمِ آخر بھی اے  دل خود  فریبی ہچکیاں کیسی
جو دانستہ بھلا بیٹھے وہ تجھ کو  یاد کیا کرتے

مجھے دیکھا  تو  ہر  اک نے انہیں جلاد  ٹھہرایا
انہیں دیکھا تو  بولے  یہ  بھلا  بیداد  کیا  کرتے

زمانہ جانتا  ہے حضرت  نخشبؔ  کی خود  داری
خلافِ  عقل   ہے   وہ  آرزوئے    داد   کیا   کرتے

نخشبؔ جارچوی

Sunday, 22 October 2017

نخشب جارچوی

وعدے کا اعتبار تو ہے واقعی مجھے
یہ اور بات ہے کہ ہنسی آ گئی مجھے

لائی ہے کس مقام پہ وارفتگی مجھے
محسوس ہو رہی ہے اب اپنی کمی مجھے

سمجھے ہیں وہ جنوں تو جنوں ہی سہی مجھے
دانستہ اب بدلنی پڑی زندگی مجھے

جلووں کی روشنی میں جو کھویا تھا پا گیا
تم سے نظر ملی تو محبت ملی مجھے

ماحول سازگار مزاج وفا نہ تھا
دنیا سے بچ کے ان کی نظر دیکھتی مجھے

یوں ربط و ضبط شوق بڑھایا بہ طرز نو
جیسے کہ پہلے ان سے محبت نہ تھی مجھے

نخشبؔ مٹایا جس نے وفاؤں کی آڑ میں
اس بے وفا سے پھر بھی محبت رہی مجھے

نخشبؔ جارچوی