AddThis

Welcome, as the name suggests, this blog is all about fantasy, literature, art and storytelling. Feedback/suggestions are welcomed. Enjoy! and follow for regular updates...

Monday, 9 October 2017

وارث کرمانی

قضا جو دے تو الٰہی ذرا بدل کے مجھے
ملے یہ جام انہی انکھڑیوں میں ڈھل کے مجھے

میں اپنے دل کے سمندر سے تشنہ کام آیا
پکارتی رہیں موجیں اچھل اچھل کے مجھے

نگاہ  جس  کے لیے  بے  قرار  رہتی  تھی
سزا ملی ہے اسے روشنی سے جل کے مجھے

میں رہزنوں کو کہیں اور دیکھتا  ہی رہا
کسی نے لوٹ لیا پاس سے نکل کے مجھے

کہاں نجوم، کہاں راستے  کی گردِ حقیر
عجیب وہم ہوا تیرے ساتھ چل کے مجھے

اب ایک سایہِ بے خانماں بھی ساتھ میں ہے
یہ کیا ملا ہے ترے شہر سے نکل کے مجھے

وہی  حقیقتِ  عمرِ  دراز  بن  کے  رہے
کسی نے خواب دیے تھے جو چند پل کے مجھے

کوئی بھی  جب ہدفِ خنجرِ  ادا نہ ملا
وہ دشتِ غم سے اٹھا لے گئے مچل کے مجھے

وارث کرمانی

No comments:

Post a Comment